(Huawei)ہواوے کے 2 نئے فون آج لانچ ہونے جا رہے ہیں
سمارٹ فون بنانے والی مشہور و معروف کمپنی ہواوے اپنے صارفین کے لئے آج 2 نئے ماڈل کے فون متعارف کروانے جا رہی ہے۔
اس سے قبل لانچنگ کی تقریب پیرس میں ہونا تھی لیکن دنیا بھر میں وبائی مرض کورونا وائرس پھیلنے کے سبب تقریب منسوخ کر دی گئی جبکہ اب موبائل کی لانچنگ کی تقریب آن لائن ہوگی۔
اب بات کرتے ہیں فونز کی کچھ خصوصیات کے بارے میں۔ یہ سننے میں آ رہا ہے کہ ہواوے کا پی 40 ماڈل دوسرے ماڈل کے مقابلے میں کم خصوصیات کا حامل ہے۔
ہواوے پی 40 کی اسکرین کا سائز 6.1 انچ ہے۔ اس فون کی بیڑی پاور 3,800 ایم اے ایچ متوقع ہے۔ فون کی انٹرنل اسٹوریج کے حوالے سے بات کی جائے تو وہ 128 جی بی ہے جبکہ ریم 8 جی بی متوقع ہے۔ فون کا سیلفی کیمرہ 32 میگا پکسل ہے۔
اب بات کرتے ہیں ہواوے کے دوسرے ماڈل کی۔ ہواوے پی 40 پرو کا اسکرین سائز 6.58 انچ ہے جبکہ فون میں 3D سینسر کے ساتھ 32 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ موجود ہے۔ اس فون میں فیس لاک کی سہولت بھی موجود ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ فون کی بیٹری پاور 4,200 ایم اے ایچ ہو گی جو کہ کافی طاقتور ہے۔ فون کی ریم 8 جی بی ہی ہو گی تاہم فون کی انٹرنل اسٹوریج 256 جی بی ہو گی۔

Post a Comment
0 Comments