خبردار ان عام کھانوں سے آپ کو کینسر ہو سکتا ہے!
نمک:
نمک کا استعمال ہم روزمرہ کے کھانوں میں کرتے ہیں کیونکہ نمک کے بغیر ہمارے کھانوں میں ذائقہ نہیں آتا کھانوں میں مناسب حد تک نمک کا استعمال تو ٹھیک ہے- لیکن اگر آپ میں سے کسی کو زیادہ نمک کھانے کی عادت ہے تو یہ انتہائی خطرناک عادت ہے زیادہ نمک کا استعمال آپ کو معدے کے کینسر میں مبتلا کر سکتا ہے اس لئے آج سے کم نمک کا استعمال شروع کر دیں۔
سرخ گوشت:
سرخ گوشت کا استعمال اعتدال میں رہ کر ہی کیا جائے اسے زیادہ نہ کھایا جائے مہینے میں ایک بار اسے استعمال میں لایا جائے کیونکہ سرخ گوشت کھانے والوں کو دل کے امراض ،ذیابیطس اور کینسر کا مرض ہو سکتا ہے۔
باسی کھانوں کا استعمال:
ہم اکثر فریج میں کھانے رکھ دیتے ہیں جو کئی کئی دن تک پڑے رہتے ہیں اور پھر انہیں نکال کر کھا بھی لیتے ہیں- ایسے کھانے جو باسی یا خراب ہوں اور کھا لیے جائیں تو ان سے کینسر کا خدشہ بڑھ جاتا ہے ہمیشہ تازہ کھانوں کا ہی استعمال کریں ۔بازار کے باسی کھانے کھانے سے پرہیز رکھیں۔
باربی کیو کھانے:
ہم اکثر پارٹیوں اور دعوتوں میں بڑے فخر سے بار بی یو کھانے کھاتے ہیں اور دوستوں کو بھی کھلاتے ہیں ایسے کھانے کھانے سے بھی کینسر جیسا موذی مرض لاحق ہو سکتا ہے- اس لئے بار بی کیو کھانوں کا استعمال کم ہی کرنا چاہیئے کیونکہ کوئلے سے خارج ہونے والے کیمیکلز ہمارے لئے نقصان دہ ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ فاسٹ فوڈز کا استعمال بھی مضر صحت ہے ۔ہمیشہ تازہ پھل اور سبزیاں کھائیں ۔
پلاسٹک کے برتنوں میں کھانا کھانا:
پلاسٹک کے برتن میں کھبی بھی کھانا گرم کر کے نہ کھائیں کیونکہ اس میں شامل اجزاء کینسر کا سبب بنتے ہیں- ہمیشہ کھانا مٹی کے برتنوں یا پھر ایسے برتنوں کا استعمال کریں جو آپ کے لئے محفوظ بتائے گئے ہیں۔ خاص کر مائکرویو اوون میں کھانا گرم کرنے کے لئے پلاسٹک کا برتن استعمال میں نہ لائیں۔
سوفٹ ڈرنک کا پینا:
ہم گرمیوں میں اکثر سوفٹ ڈرنک کا استعمال کرتے ہیں ان کا استعمال ہمیں آنتوں کے کینسر میں مبتلا کر دیتا ہے میٹھے کا زیادہ استعمال بھی کینسر کا مؤجب بن سکتا ہے کیونکہ ان ڈرنکس میں چینی کا زیادہ استعمال کیا جاتا ہے- اس کے علاوہ ان میں کیمیکلز کا بھی استعمال ہوتا ہے جو ہمارے لئے کسی بھی لحاظ سے مناسب نہیں ہے ہمیں ہمیشہ تازہ پھلوں کے رس ہی استعمال میں لانے چاہیں۔

Post a Comment
0 Comments