جدہ کےجنوب میں سپیئر پارٹ اور 6 گوداموں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق واقعہ مدائن الفہد محلے میں ہوا جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مکہ مکرمہ ریجن میں محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد بن عثمان القرنی نے بتایا ہے کہ بدھ کو شام 6 بجکر 48 منٹ پر آتشزدگی کی اطلاع ملی تھی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’فوری طور پر شہری دفاع کی متعدد ٹیمیں موقع پہنچ گئیں اور آگ پر ریکارڈ وقت میں قابو پالیا‘۔انہوں نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی کا آغاز سپیئر پارٹ کی دکان سے ہوا اور آگ پھیل کر قریبی 6 ورکشاپس تک پہنچ گئی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’متاثر رقبہ دکان اور ورکشاپس تک محدود رہا، اگر شہری دفاع کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر آگ کو قابو نہ کرتیں تو قریبی مکانوں تک آگ پہنچ سکتی تھی‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’آتشزدگی کے اسباب کا سراغ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے‘۔
Post a Comment
0 Comments