سعودی دفتر خارجہ نے وطن واپسی کے خواہشمند سعودیوں کے لیے آن لائن کارروائی کا انتظام کیا ہے-
کئی سعودی شہری کورونا وائرس کے باعث سفری پابندیوں اور دیگر شہری طویل مدت سے بیرون ملک قیام پذیر تھے اب وہ سعودی عرب آنا چاہتے ہیں-
سعودی وزارت خارجہ نےواپسی کے لیے خصوصی انتظام کیا ہے-
اخبار 24 کے مطابق وزارت خارجہ نے وطن عزیز واپسی کے خواہش مند شہریوں کے لیے  آن لائن کارروائی کا انتظام کیا ہے-
سعودی شہری نجی کوائف اور اپنے اہل  وعیال سے متعلق معلومات درج کرائیں گے-اس کے بعد انہیں سفری دستاویزات جاری کی جائیں گی-
وزارت خارجہ نے سعودی شہریوں اور ان کے اہل و عیال کو اطمینان دلایا ہے کہ وہ مقررہ ویب سائٹ پر تمام معلومات درج کرادیں تاکہ ان کی وطن واپسی کے لیے ضروری اقدامات کیے جاسکیں-
سعودی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ’ وہ سعودی شہری جو پروازیں معطل ہونے کی وجہ سے بیرون ملک پھنس گئے ہیں وہ سعودی سفارتخانوں اور قونصل خانوں کے توسط سے اپنے کوائف کا اندراج کرائیں-
 شہریوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ متعلقہ وزارتوں’ اداروں اور محکموں سے واپسی کے لیے رجوع کریں- ان کی وطن واپسی کو یقینی بنایا جائے گا