Mobile

سعودی عرب میں مزید 112مریض، تیسری ہلاکت

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز مزید 112 افراد کے کورونا کے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مدینہ منورہ میں ایک اور غیر ملکی اس مرض سے ہلاک ہو گیا۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں اب تک کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد  1012 ہوگئی۔
سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے مقامی ویب نیوز ’سبق‘ کا کہنا ہے کہ جمعرات کو چار مریض صحتیاب بھی ہوئے جس کے ساتھ اب تک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 33 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تمام تراحتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کی جا رہی ہیں۔  اس ضمن میں موبائل پر لوگوں کو انتباہی پیغامات بھی ارسال کیے جارہے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ ’گھروں میں رہنے سے آپ محفوظ رہیں گے کوشش کریں انتہائی ضرورت کے علاوہ گھروں سے نہ نکلیں، ہاتھوں کو مسلسل دھوتے رہیں اورجراثیم کش محلول سے ہاتھوں کو صاف رکھیں۔

Post a Comment

0 Comments