ورنریٹ مکہ کی جانب سے ضرورت مندوں کی مدد کی خاطر چلائی جانے والی مہم میں نئی خدمت کی پیش کش کی گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل کی جانب سے چھوٹے کاروباری طبقہ اور مدد کے طلبگار خاندانوں کے لیے یہ سہولت فراہم کی گئی ہے
کورونا وائرس کے پھیلاو کی روک تھام کے باعث چھوٹے کاروباری طبقہ اور ایسے خاندانوں جو مختلف قسم کے مسائل سے دوچار ہوئے ہیں ان کے لیے مکہ گورنریٹ نے اس مہم کا آغاز کردیا ہے۔
اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے خواہش مند افراد برا بمکہ (اہل مکہ کے ساتھ حسن سلوک) نامی ویب سائٹ https://bmakkah.ecloud.sa/login
پر لاگ ان کر کے مدد حاصل کرسکتے ہیں۔یہ امدادی مہم سقایہ و رفادہ کمیٹی (حاجیوں کی خدمت پر مامور ادارہ) کے مشترکہ تعاون کے ساتھ ان افراد کے لیے چلائی گئی ہے جو کورونا وائرس سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر کے اقدامات سے سخت متاثر ہوئے ہیں۔
گورنریٹ مکہ مکرمہ کی جانب سے ریاست کے دوسرے علاقوں کو بھی ایسی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی ہے تا کہ مدد کے لیے درخواست دینے والوں کی نگرانی اور ان کا انتخاب کیا جا سکے۔اس کے بعد ایک خصوصی ٹیم متعلقہ حکام کے ساتھ ہم آہنگی کر کے درخواستوں کا جائزہ لے گی اور اسے حتمی شکل دی جائے گی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کورونا وائرس کی وباء کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔ گذشتہ روز خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اس مرض میں مبتلا تمام مریضوں کا مفت علاج کرنے کا فرمان جاری کیا ہے۔
کورونا وائرس کے علاج کی یہ سہولت تمام شہریوں اور غیر ملکیوں کے ساتھ ساتھ ان افراد کے لیے بھی فراہم کی گئی ہے جنہوں نے رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔
Post a Comment
0 Comments