Mobile

کورونا وائرس کی علامت ظاہر ہونے پر کیا کرنا چاہیے؟ جانیں اہم معلومات

پاکستان بھر میں کورونا وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے، دن بدن اس کے مریضوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سندھ اور پنجاب میں لاک ڈاؤن بھی ہوگیا ہے۔
اب ہر کسی کے لئے یہ جاننا انتہائی ضروری ہے کہ کورونا کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں کیا کرنا چاہیے؟ کورونا کا ٹیسٹ کہاں سے ہوگا اور اس کے لئے کیا کچھ درکار ہے؟
پاکستان کے قومی ادارہ صحت نے ہیلپ لائن نمبر 1166 جبکہ تمام صوبوں نے صوبائی سطح پر ہیلپ لائنز قائم کی ہیں جن پر مرض کی علامات ظاہر ہونے کے بعد رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ آپ کی صحت کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے خصوصی ٹیمیں آپ کے گھر بھیجی جائیں گی یا پھر آپ کو آپ کے علاقے میں سرکاری یا نجی لیبارٹری یا اسپتال کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق مختلف بڑے شہروں میں درج ذیل اسپتالوں میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔
کراچی (سرکاری اسپتال) :
جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر
ایس آئی یو ٹی (سندھ انسٹیٹوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن)
سول اسپتال
کراچی (نجی اسپتال) :
ڈاؤ میڈیکل کالج
آغا خان یونیورسٹی اسپتال
راولپنڈی:
بینظیر بھٹو اسپتال
لاہور:
سروسز اسپتال
سیالکوٹ:
علامہ اقبال میموریل اسپتال
فیصل آباد:
علامہ اقبال میموریل اسپتال
الائیڈ اسپتال
رحیم یار خان:
شیخ زید ہسپتال
پشاور:
محمد ٹیچنگ اسپتال
جناح ٹیچنگ اسپتال
پرائم ٹیچنگ اسپتال
پین لیس اسپتال
خلیل اسپتال
ضیاء میڈیکل کمپلیکس
مرسی ٹیچنگ اسپتال
کویت ٹیچنگ
نصیر ٹیچنگ اسپتال
ایم ایس ایف اسپتال
آفریدی میڈیکل کمپلیکس
شہاب آرتھوپیڈک اسپتال
رحیم میڈیکل انسٹیٹیوٹ
نارتھ ویسٹرن جنرل اسپتال
شوکت خانم میموریل کینسر سپتال
اکبر میڈیکل سینٹر
اباسین اسپتال حبیب میڈٰیکل سینٹر
ابراہیم اسپتال
اسلام آباد:
پاکستان انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ
کوئٹہ:
فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ اسپتال

Post a Comment

0 Comments