وزارت صحت سعودی عرب کی جانب سے پیر کوجن 205 مزید مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے ان میں سب سے زیادہ جدہ میں ہیں جن کی تعداد 82 ہے
وزارت کی جانب سے ایک چارٹ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا میں کورونا کے مریض کہاں کہاں اور کتنے ہیں۔ چارٹ کے مطابق دوسرانمبر ریاض شہر کا ہے جہاں پیر کو 69 مریضوں میں کورونا ٹیسٹ پازیٹوآیا ہے جبکہ الباحہ میں یہ تعداد 12ہے۔
وزارت صحت سعودی عرب کی جانب سے پیر کوجن 205 مزید مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے ان میں سب سے زیادہ جدہ میں ہیں جن کی تعداد 82 ہے
وزارت کی جانب سے ایک چارٹ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا میں کورونا کے مریض کہاں کہاں اور کتنے ہیں۔ چارٹ کے مطابق دوسرانمبر ریاض شہر کا ہے جہاں پیر کو 69 مریضوں میں کورونا ٹیسٹ پازیٹوآیا ہے جبکہ الباحہ میں یہ تعداد 12ہے۔یشہ کمشنری اور نجران میں نئے مریضوں کی تعداد 16 ہے جبکہ ابھا، القطیف اور دمام میں 6، 6 مریض ہیں۔ جازان میں 3 ، الخبرمیں 2 ظھران میں 2 اور مدینہ منورہ میں ایک مریض کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔وزارت صحت کے ٹویٹر اکاونٹ پر مزید بتایاگیا ہے پیر کو جن 205 مریضوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ان میں سے 119مریض بیرون مملکت سے آئے تھے جنہیں پہلے سے قرنطینہ میں رکھا گیا تھا جبکہ باقی 86 مریض لوکل کیئرکا شکار ہوئے یعنی وہ ان لوگو ں سے ملتے رہے تھے جنہیں کورونا تھا۔
اب تک حاصل شدہ اعداد وشمار کے مطابق سعودی عرب میں مجموعی طور پر کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 767 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ 28 مریض مکمل طور پر صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔ ایک مریض کے اب تک ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جو افغان شہری تھاوزارت صحت کی جانب سے موبائل پیغامات کے ذریعے لوگوں کواحتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جارہی ہے جس میں کہا جارہا ہے کہ ’کورونا مہلک مرض ہے اپنی اور اہل خانہ کی سلامتی اور حفاظت کے لیے گھروں میں رہیں۔ ہاتھوں اور چہرے کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ اجتماعات سے گریز کریں عوامی مقامات پر نہ جائیں ، زیادہ سے زیادہ وقت گھروں میں گزاریں
Post a Comment
0 Comments