واقعے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ ’ہمیں اطلاع دی گئی تھی کہ اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے 35 سالہ کورونا وائرس کا ایک مشتبہ مریض لایا گیا ہے۔ رات نو بجے ان کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں مذکورہ فرد نے ہسپتال کی عمارت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔‘
ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اس شخص کا تعلق انڈین پنجاب سے تھا اور وہ گذشتہ ایک برس سے سڈنی میں رہ رہا تھا۔
کورونا وائرس کا مشتبہ مریض ایئر انڈیا کی فلائٹ سے دہلی پہنچا تھا۔
ہسپتال کے ذرائع کے مطابق اس شخص کے خون کے نمونے لیے گئے تھے جنہیں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے بھیجا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مشتبہ مریض نے آئسولیشن وارڈ کا دروازہ کھولا اور ساتویں منزل سے چھلانگ لگا دی۔
انڈیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 169 ہوگئی ہے
کورونا کے مریضوں کی شناخت کے لیے منگل کو انڈین ریاست مہاراشٹر کی حکومت نے کہا تھا کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ان لوگوں کے ہاتھوں پر سٹیمپ لگائے گی جن کو ان کے گھر کے قرنطینہ میں بھیجا گیا ہو۔
حکومت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اگر کوئی گھر میں بنائے ہوئے قرنطینہ کی خلاف ورزی کرتا ہے تو یہ قابل سزا جرم ہے اور ان کو سرکاری قرنطینہ میں رکھا جائے گا
Post a Comment
0 Comments