سعودی نوجوان خلیفہ البوعینین اور اس کی نئی نویلی دلہن نے کبھی یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ انہیں ہنی مون کا ایک حصہ یورپی ملک اور دوسرا حصہ قرنطینہ میں گزارنا پڑے گا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق خلیفہ البوعینین شادی کے بعد  اپنی اہلیہ کے ہمراہ ہنی مون کے لیے اٹلی  گئے- وہاں پندرہ دن سیر و تفریح کی-
کورونا وائرس کی تباہ کن خبریں اور اٹلی میں اس کا اثر دیکھ کر سعودی عرب واپس آنے کا فیصلہ کرلیادمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچتے ہی دولہا اور دلہن کا طبی معائنہ کیا گیا-دولہا دلہن کو قرنطینہ بھیج دیا گیا
خلیفہ البوعینین نے ایم بی سی سے گفتگو میں بتایا کہ’ پندرہ دن اٹلی کے شہر میلان میں گزارے اور وہاں سے دمام واپس ہوتے ہی 14 دن کے لیے قرنطینہ بھیج دیا گیا‘-
البوعینین نے  بتایا کہ کورونا کے ٹیسٹ کا رزلٹ منفی آیا – انہیں قرنطینہ میں  صحت سہولتیں فراہم کی گئیں-
البوعینین کا کہنا تھا کہ ’میں سمجھتا ہوں کہ قرنطینہ میں ایک طرح سے ہنی مون کا باقی ماندہ حصہ پورا کیا- اٹلی میں جو کمی رہ گئی تھی وہ کمی قرنطینہ میں پوری ہوگئی