پنجاب میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد سندھ سے زیادہ ہوگئی ملک کے سب سے بڑے صوبے میں وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 448 ہوگئی، 4 جاں بحق ہوئے، سندھ میں اب تک 440 کیسز سامنے آئےپاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 2 مریض صحتیاب ہوگئے پاکستان میں ایک ہی دن میں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 6ہوگئی، ماہرین نے مریضوں کی صحتیابی کو امیدافزا قرار دیدیا
لاہورپنجاب میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد سندھ سے زیادہ ہوگئی، ملک کے سب سے بڑے صوبے میں وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 448 ہوگئی، 4 جاں بحق ہوئے، سندھ میں اب تک 440 کیسز سامنے آئے۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب اب کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملکی صوبہ بن گیا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں رپورٹ ہونے والے کرونا کیسز کی کل تعداد 448 ہوگئی ہے۔ جبکہ پنجاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد بھی 4 ہوگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کرونا وائرس سے اب تک 10 اموات ہوئیں۔ کرونا وائرس سے متاثرہ 7 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ اسی طرح کرونا وائرس سے متاثرہ 23 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید کیسز سامنے آئے۔ جس کے ساتھ ملک بھر میں کرونا کے مریضوں کی کل تعداد 1298 ہوگئی۔ ان میں سندھ میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 440، پنجاب میں 448 ہے، خیبرپختونخوا میں کرونا مریضوں کی تعداد 147، اور بلوچستان میں تعداد 131 ہے۔ گلگت بلتستان91، اسلام آباد میں 27 ، آزاد کشمیر میں 2 مریض ہیں۔ دوسری جانب یو این ایچ سی آر نے کرونا وباء پر قابو پانے کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون کی غرض سے کوششوں کا آغاز کر دیا۔ ترجمان یو این ایچ سی آر کے مطابق یو این ایجنسی نے نوشتہ کے ویئر ہاؤس سے چار ٹرکوں پر مشتمل ریلیف اشیاء بلوچستان روانہ کر دیئے جبکہ مزید ٹرک اگلے ہفتے روانہ کر دیئے جائیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ عالمی ادارہ برائے مہاجرین بلوچستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں مہاجرین اور مقامی لوگوں کو صحت سہولتوں کی فراہمی میں بھرپور تعاون کرے گا۔ پاکستان میں تعینات یو این ایچ سی آر کے ڈپٹی نمائندہ آئن ہال نے کہا ہے کہ یو این ایچ سی آر کوڈ 19 وبا پر قابو پانے میں حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائرس کے پھیلاؤ اور اثرات کو کم سے کم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ اسی طرح معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے تیزی سے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ چین سے 8 ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم کل پاکستان پہنچے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیم کرونا وائرس کے سلسلے میں پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ چینی ڈاکٹرز کے تجربات سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جائے گا۔
اسکردو پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 2 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسکردو میں کورونا وائرس سے متاثرہ 2مریض صحتیاب ہوگئے ہیں، دونوں مریضوں کورپورٹ منفی آنے پر گھر بھجوا دیا گیا ہے۔ اس قبل دونوں مریض کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پرآئسولیشن وارڈمیں زیرعلاج تھا۔ دوسری جانب گلگت بلتستان کے محکمہ اطلاعات نے بتایا کہ متاثرہ مریضوں کو صحت تاب ہونے پر ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ خیبر پختونخواکے ضلع مردان سے بھی اچھی خبر آئی ہے جہاں تحصیل منگا میں کرونا وائرس کے مزید 3 تین مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر امجد شعیب ترین نے بتایا ہے کہ جنوبی پنجاب کے شہر مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والی خاتون میں 9 دن قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد انہیں ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ سینٹر سے مظفرگڑھ کے رجب طیب اردوان اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اب وہ صحت یاب ہو گئی ہیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ 9 دن علاج کرنے کے بعد صحت یابی کی صور ت میں خاتون کو اس کے گھر بھیج دیا گیا ہے۔اعدادوشمار کیمطابق پاکستان میں ایک ہی دن میں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 6ہوگئی ہے جسے ماہرین نے امیدافزا قرار دیا ہے۔ خیال رہے ملک بھر میں کورونا کےکیسزکی تعداد 1200 سے تجاوز کر گئی جبکہ کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 408 تک جا پہنچی جبکہ سندھ میں 429، بلوچستان میں 131 ، خیبر پختونخوا میں147،اسلام آبادمیں 27 کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے اور گلگت بلتستان 91،آزادکشمیر میں کوروناکیسزکی تعداد 2ہے۔ دوسری جانب معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں61 فیصد کیسز21 تا 50 سال کی عمر کے ہیں، دوسرے ممالک میں کورونا سے متاثرہ مریض ضعیف العمر ہیں، پاکستان کی حد تک ہم مشاہدہ کررہے ہیں کہ اس کی وجہ کیا ہے؟ کیا وائرس میں کوئی تبدیلی آئی ہے ،یا موسمی تبدیلی کا اثر ہے؟ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 1235ہے۔
اسکردو پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 2 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسکردو میں کورونا وائرس سے متاثرہ 2مریض صحتیاب ہوگئے ہیں، دونوں مریضوں کورپورٹ منفی آنے پر گھر بھجوا دیا گیا ہے۔ اس قبل دونوں مریض کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پرآئسولیشن وارڈمیں زیرعلاج تھا۔ دوسری جانب گلگت بلتستان کے محکمہ اطلاعات نے بتایا کہ متاثرہ مریضوں کو صحت تاب ہونے پر ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ خیبر پختونخواکے ضلع مردان سے بھی اچھی خبر آئی ہے جہاں تحصیل منگا میں کرونا وائرس کے مزید 3 تین مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر امجد شعیب ترین نے بتایا ہے کہ جنوبی پنجاب کے شہر مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والی خاتون میں 9 دن قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد انہیں ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ سینٹر سے مظفرگڑھ کے رجب طیب اردوان اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اب وہ صحت یاب ہو گئی ہیں۔
Post a Comment
0 Comments