مستحقینِ زکوٰۃ کے لیے 60 کروڑ روپے جاری کردیئے گئے، مرتضیٰ وہاب
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن اور باہر نکلنے کی پابندیوں سے پریشان شہریوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات پر ایک لاکھ مستحقین زکوٰۃ کے لیے60 کروڑ روپے جاری کردئیے گئے ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے مطابق زکوٰۃ فنڈ سے رقم رجسٹرڈ مستحقین زکوٰۃ کو فی کس 6 ہزار روپے جاری کئے گئے ہیں۔
Post a Comment
0 Comments