Mobile

دوبئی اور دوحا سے آنے والے پاکستانیوں میں کوروناوائرس نہیں پایا گیا ،این ڈی ایم اے گزشتہ رات 141 پاکستانیوں کو واپس لایا گیا جس کے بعد ان کی سکریننگ کرنے کے بعد گھروں میں جانے کی اجازت دی گئی ، چیئرمین این ڈی ایم اے

کورونا وائرس نے پوری دنیا میں اپنا خوف پھیلایا ہوا ہے۔ چین کے شہر وہان سے شروع ہونےو الے کورونا وائرس نے اب پاکستان میں بھی اپنے قدم جمالئے ہیں جس کے بعد اس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ابھی تک پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 892 ہو گئی ہے جبکہ 6 افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔حکومت کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جائے لیکن اس میںا بھی تک کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیںآئی۔ اسی دوران پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد فضائی آپریشن بند ہونے کی وجہ سے دبئی اور دوحا ایئرپورٹ پر پھنس گئی تھی جسے گزشتہ روز واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اسی بارے میں بات کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز آنے والے پاکستانیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔ن کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات 141 پاکستانیوں کو واپس لایا گیا جس کے بعد ان کی سکریننگ کرنے کے بعد گھروں میں جانے کی اجازت دی گئی، ان میں سے کسی ایک بھی شخص میں کورونا کی علامات نہیں پائی گئیں جس کے بعد انہیں گھروں میں بھیج دیا گیا اور باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب ملک کے چاروں صوبوں میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کا پابند کیا گیاہے کیونکہ یہ واحد طریقہ ہے جس سے ہم کورونا وائرس سے بچ سکتے ہیں۔ اسی سلسلے میں سندھ، خیبرپختونخواہ اور پنجاب حکومت کی جانب سے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد اب پورے ملک میں فوج تعینات کر دی گئی ہےاور لوگوں کے گھروں میں رہنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اسی دوران بات کرتے ہوئے بات کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز آنے والے پاکستانیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات 141 پاکستانیوں کو واپس لایا گیا جس کے بعد ان کی سکریننگ کرنے کے بعد گھروں میں جانے کی اجازت دی گئی

Post a Comment

0 Comments