Mobile

دولہے کا دلہن کو دسویں منزل سے دھکا

مصر کے ساحلی شہر سکندریہ میں پیش آنے والے واقعے نے پورے ملک میں سنسنی پھیلا دی۔ دولہا نے رخصتی کی رات اپنی دلہن کو دسویں منزل سے دھکا دے کر ہلاک کر دیا۔ ولیس کا ایک دستہ ایمبولینس لے کر جائے وقوعہ پہنچا۔ لاش کا معائنہ کیا گیا تو پتہ چلا کہ دلہن ہلاک ہوچکی ہے۔لاش ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال کے سرد خانے میں محفوظ کرادی گئی۔
سکندریہ پولیس نے دولہا کو گرفتار کرلیا۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے اقرار کرتے ہوئے کہا کہ’ جی ہاں یہ جو کچھ ہوا اس کا میں ہی ذمہ دار ہوں۔ دراصل ہم دونوں کے درمیان نوک جھونک ہوگئی تھی۔ مجھے غصہ آیا اور میں نے دلہن کو دسویں منزل سے نیچے پھینک دیا‘۔ مصری دولہا نے قتل کی واردات کا سبب بیان کرتے ہوئے کہا کہ جب سے میری منگنی ہوئی تھی تب سے ہم دونوں میں لڑائی جھگڑا ہوتارہتا تھا۔ مجھے ایسا محسوس ہورہا تھا کہ اب ہماری زندگی کانٹوں کی سیج بن گئی ہے۔ پولیس نے دولہا کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا جس نے اسے چار روزہ ریمانڈ پر حوالات بھیج دیا او راس پر قتل کی فرد جرم بھی عائد کردیالمرصد ویب سائٹ نے مصری ذرائع ابلاغ کے حوالے سے اس مجرمانہ واقعے کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا ہے کہ سکندریہ کے شہریوں نے پولیس سٹیشن پہنچ کر شکایت درج کرائی کہ ان کے ہاں ایک دلہن کی لاش پڑی ہوئی ہے۔ کیوں اور کیسے اسے قتل کیا گیا ہمیں اس سلسلے میں کچھ بھی معلوم نہیں

Post a Comment

0 Comments