سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سرکاری اور نجی اداروں کے دفاتر میں حاضری کی معطلی کے فیصلے میں توسیع کی گئی ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا کہ سعودیوں اور مقیم غیر ملکیوں کی صحت و سلامتی کی خاطر سعودی عرب کے صحت حکام کی ہدایت پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لے احتیاطی تدابیر کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہی ہدایات کے مطابق اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ ایک فیصلہ یہ کیا گیا ہے تمام سرکاری اداروں کے دفاتر میں حاضری پر پابندی تا اطلاع ثانی معطل رہے گی تاہم وہ ادارے جنہیں استثنیٰ دیا گیا تھا ٓئندہ بھی مستثنیٰ رہیں گے۔
دوسرے فیصلے کے تحت نجی اداروں کے دفاتر میں بھی ملازمین کی حاضری تا اطلاع ثانی معطل کردی گئی ہےیاد رہے کہ 18 مارچ کو سعودی وزارت ہیومن ریسورسز و سماجی فروغ نے اعلامیہ جاری کیا تھا کہ تمام کمپنیوں کے مرکزی دفاتر 15 دن کے لیے بند رکھے جائیں گے۔ ’کورونا وائرس کے انسداد کے لیے کی جانے والی حکومتی کوششوں کے پیش نظر تمام شعبوں سے وابستہ کمپنیوں کے ملازمین کو دفاتر آنے سے 15 دنوں کے لیے استثنیٰ دیا جائے گا۔‘ وزارت کا کہنا تھا کہ ’بنیادی شعبوں میں کام کرنے والی کمپنیاں آن لائن خدمات فراہم کرنے کو فروغ دیں ۔‘
اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ نجی شعبے سے وابستہ ادارے اپنی برانچز میں کام کو جاری رکھنے کے لیے ملازمین کی انتہائی کم تر تعداد پر اکتفا کریں، جن ملازمین کا دفتر آنا ناگزیر ہو ان کی تعداد مجموعی تعداد کے 40 فیصد سے زیادہ نہ ہو۔
Post a Comment
0 Comments