Mobile

حرمین کے بیرونی صحنوں میں داخلہ اور نماز معطل


مکہ اور مدینہ کی دونوں مقدس مساجد کے بیرونی صحنوں میں داخلہ اور وہاں نماز کی ادائیگی معطل کر دی گئی ہے۔
سعودی گزٹ کے مطابق حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈنسی  کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ کورونا وائرس کے مہلک اثرات سے بچاو کی احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے یہ اقدام کیا گیا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے حوالے سے جمعہ کی -یان میں مزید کہا گیا ہے کہ عارضی پابندی جمعہ 20 مارچ سے نافذ العمل ہوگی جس کا مقصد مہلک وبائی بیماری سے بچاو اور  حرمین شریفین کی جنرل اتھارٹی کے ترجمان کے ٹوئٹرپر جاری کردہ بیان کے مطابق  یہ وضاحت کی گئی ہے کہ سکیورٹی اور صحت اداروں کی مدد سے  جمعہ کے دن سے حرمین شریفین کے بیرونی صحنوں میں زائرین کی آمد اور نماز کی ادائیگی کو معطل کیا گیا ہے تا کہ انہیں وبائی بیماری کے مہلک اثرات سے بچایا جا سکے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈنسی نے زائرین کی صحت اور حفاظت کے لیے سیکیورٹی اداروں اور محکمہ صحت کے تعاون سے یہ اقدام اٹھائیں ہیں۔
ترجمان کی جانب سے اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ زائرین کی آگاہی اور تعاون ان عارضی احتیاطی تدابیر کی کامیابی میں معاون ثابت ہو گااس کا مقابلہ کرنا ہےصبح یہ بیان جاری کیا گیاہے

Post a Comment

0 Comments