پاکستان، سعودی عرب اور دنیا بھر میں کیا ہو رہا ہے؟
اماراتی وزارت انصاف نے کہا ہے کہ وبائی امراض کے انسداد کے قانون میں کورونا کی بیماری بھی شامل ہے۔
وزارت صحت نے کورونا کو وبائی امراض میں شامل کرنے کے بعد اس پر بھی وہی قانون نافذ ہوگا جو وبائی امراض کے انسداد پر لاگو ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی (وام )کے مطابق طبی عملے پر لازم ہے کہ وہ وبائی امراض کے شکار کی مریض متعلقہ ادارے کو 24 گھنٹے کے اندر فراہم کریں ، وبائی مرض چھپانے پر 10 ہزار درہم جرمانہ ہوگا۔
وزارت انصاف نے کہا ہے کہ ’یہی قانون خود مریض پر، اس کے گھر والوں پر، اس کے ساتھ میل جول رکھنے والوں پر بھی لاگو ہوگا۔‘
مکہ مکرمہ کی مختلف شاہراہوں، مارکیٹوں اور محلوں میں کورونا سے بچاؤ کے لیے جرثیم کش ادویہ کا چھڑکاؤ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ میونسپلٹی کے تحت صحت عامہ کمیٹی کے سربراہ انجینئر محمد باحارث نے کہا ہے کہ ’دن میں کئی مرتبہ شاہراہوں اور گلی محلوں میں سپرے اور جراثیم کش ادویہ کا استعمال ہو رہا ہے۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’عوامی مقامات کو جراثیم سے پاک رکھنے کا عزم کیے ہوئے ہیں تاکہ عوام الناس کو وبا سے محفوظ رکھ سکیں۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے شہریوں اور غیر ملکیوں کا تعاون ناگزیر ہے، لوگ صفائی کے علاوہ اپنی سرگرمیاں محدود رکھیں۔‘
ویت کے علاقہ فروانیہ میں کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے 10 غیر ملکیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
مقامی اخبار القبس کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان غیر ملکیوں کو ملک سے بیدخل کیا جائے گا‘
کیا مجھے کورونا ہوگیا ہے؟اپنا معائنہ آپ کرنے کے لیے ایپلی کیشن جاری کی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ ’جس کو شک ہو کہ اسے کورونا ہوگیا ہے تو اسے چاہیے کہ وہ ایپلی کیشن کے ذریعہ اپنا معائنہ آپ کرلے۔‘
انہوں نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ ’وزارت صحت نے ’موعد‘ نامی ایپلی کیشن جاری کی ہے جس میں متعدد سوالات کے جوابات دے کر اپنی تشخیص یا طبی مشورہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ’یہ ایپلی کیشن ہر قسم کے موبائل میں ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے، اس میں کورونا سے بچنے کے لیے مناسب مشورے بھی موجود ہیں۔‘
ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کا لنک
http://moh.gov.sa/MawidApp






Post a Comment
0 Comments