انڈیا کے دارالحکومت دہلی میں میڈیکل کی ایک طالبہ کو اجتماعی جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے کے جرم میں چار مجرموں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔
جمعے کو علی الصبح دی گئی پھانسی پر عملدرآمد سپریم کورٹ کی جانب سے مجرموں کی آخری اپیل مسترد کیے جانے کے دو گھنٹوں کے اندر اندر کیا گیا۔
اکشے ٹھاکر، پاون گپتا، ونے شرما اور مکیش سنگھ کو صبح ساڑھے پانچ بجے دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی16 دسمبر 2012 کو دہلی میں ایک چلتی بس کے اندر جیوتی سنگھ نامی ایک 23 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی تھی جس کے بعد اسے قتل کرکے سڑک پر پھینک دیا گیا تھا۔
انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق انڈیا کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کسی کیس کے چار مجرموں کو ایک ساتھ پھانسی دی گئی ہو۔
جیوتی سنگھ کی والدہ آشا دیوی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 'مجرموں کو پھانسی دینے کے بعد میں نے اپنی بیٹی کی تصویر کو گلے لگایا آج میری بیٹی جیت گئی
Post a Comment
0 Comments