وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے تاکید کی ہے کہ سعودی قانون محنت کے مطابق کوئی بھی کمپنی یا نجی ادارہ اپنے کسی کارکن کو اس کی منظوری لیے بغیر بلا تنخواہ چھٹی پر ھیجنے کا مجاز نہیں۔
آجر اور اجیر دونوں پر ملازمت کے معاہدے کی پابندی ضروری ہے۔ عارضی حالات سے ملازمت کے معاہدے پر کوئی فرق نہیں سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت افرادی قوت سے کئی نجی اداروں نے دریافت کیا تھا کہ کیا وہ اپنے ملازمین کو بلا تنخواہ چھٹی پر بھیج سکتے ہیں اور کیا اس کے لیے ملازمین کی منظوری لینا ضروری ہوگی۔
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے توجہ دلائی ہے کہ ایسے نجی ادارے جن کے یہاں ایسے ملازم ہوں جنہیں نئے حالات روایتی انداز سے ملازمت کے فرائض انجام دینے کی اجازت نہ دے رہے ہوں وہ ان سے مختلف کام لینے کے لیے متبادل طور طریقے اپنا سکتے ہیں۔ مثال کے طورپر انہیں آن لائن کام سپرد کردیاجائے۔ وزارت اس سے قبل اپنی گائیڈ بک میں اس کا عندیہ دے چکی ہے۔ڑتا۔
Post a Comment
0 Comments